0
Tuesday 19 Mar 2019 11:18

بلاول کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

بلاول کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 20 مارچ کو اپنے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت 20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی۔ نیب نے 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 784098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش