0
Tuesday 19 Mar 2019 15:52

لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری، فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری، فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے اور پیر کے روز راجوری کے سندر بنی کیری بٹل سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ کیری بٹل سیکٹر میں پیر کی صبح سویرے ہی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجہ میں 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ جموں میں مقیم بھارت کے دفاعی ترجمان نے بتایا کہ رائفل مین کرمجیت سنگھ سندر بنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیز طور پر کی گئی فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آکر زخمی ہوا، جس نے بعد میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی فوج نے پیر کی صبح سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر گولوں اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کا بھارتی فوج نے بھرپور جواب دیا۔
خبر کا کوڈ : 784103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش