0
Tuesday 19 Mar 2019 16:23

کانگریس عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش نہ کرے، اکھلیش یادو

کانگریس عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش نہ کرے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں کانگریس کی جانب سے ’’ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی‘‘ سیاسی اتحاد کے لئے سات سیٹیں خالی چھوڑنے کے اعلان پر بھوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے بعد اب ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانگریس کی کھل کر تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں کانگریس پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اترپردیش میں ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی کا اتحاد بی جے پی کو ہرانے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسی طرح کا کنفیوژن پیدا نہ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی ٹوئٹ کر کے کانگریس پر گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کانگریس ریاست کی 80 پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کے لئے بالکل آزاد ہے۔ یو پی میں اتحاد میں شامل دونوں پارٹی کے سربراہوں کا ردعمل اس اعلان کے بعد آیا ہے جب کل کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس پی، بی ایس پی اتحاد نے کانگریس کا احترام کرتے ہوئے اس کے لئے دو سیٹیں خالی چھوڑی ہیں، ایسے میں دوستی کی اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس نے یوپی میں 7 سیٹوں پر اتحاد کے سامنے اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش