QR CodeQR Code

قندوز میں آپریشن، 35 طالبان ہلاک

19 Mar 2019 12:16

افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع چہار درہ میں افغان اسپیشل فورسز نے زمینی آپریشن کیا جس میں 27 طالبان جنگجو مارے گئے۔ آپریشن کے دوران فضائی مدد بھی حاصل رہی، فضائی کارروائی میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران 35 طالبان ہلاک ہو گئے، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع چہار درہ میں افغان اسپیشل فورسز نے زمینی آپریشن کیا جس میں 27 طالبان جنگجو مارے گئے۔ آپریشن کے دوران فضائی مدد بھی حاصل رہی، فضائی کارروائی میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔ آپریشن میں 38 آئی ای ڈی ڈیوائسز اور 40پاؤنڈز گھریلو ساختہ دھماکا خیز مواد بھی تباہ کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 784118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784118/قندوز-میں-ا-پریشن-35-طالبان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org