QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ پشاور کا دورہ کرینگے

19 Mar 2019 12:39

وزیراعظم بی آر ٹی منصوبے کا جائزہ لینگے، خاصہ دار اور لیویز کے معاملے پر پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی انہیں آگاہ کیا جائیگا، جبکہ قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام، پولیس تھانوں وغیرہ کے حوالے سے اب تک ہونیوالے اقدامات کے بارے میں انہیں بریفینگ دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ پشاور کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ پشاور کے موقع پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قائم ہونے والے 1200 بیڈز پر مشتمل نئی بلڈنگ کے افتتاح کے علاوہ قبائلی اضلاع میں قائم ہونے والے 24 پولیس تھانوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ممکنہ طور پروزیراعظم عمران خان ضلع خیبر کا دورہ کریں گے اور سنٹرل پولیس آفس میں مجموعی طور پر تمام تھانوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے موقع پر انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک ہونے والے اقدامات کے حوالے سے بریفینگ دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بی آر ٹی منصوبے کا بھی جائزہ لیں گے اور انہیں بی آر ٹی کے حوالے سے خصوصی بریفینگ دی جائے گی۔ خاصہ دار اور لیویز کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی انہیں آگاہ کیا جائے گا۔ قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام، پولیس تھانوں وغیرہ کے حوالے سے اب تک ہونے والے اقدامات کے بارے میں انہیں بریفینگ دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 784123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784123/وزیراعظم-عمران-خان-آئندہ-ماہ-پشاور-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org