0
Tuesday 19 Mar 2019 12:47

خیبر پختونخوا میں چھٹی کرنیوالے اساتذہ کی تنخواہ میں کٹوتی ہوگی

خیبر پختونخوا میں چھٹی کرنیوالے اساتذہ کی تنخواہ میں کٹوتی ہوگی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بغیر اطلاع کے چھٹی کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف اب کارروائی کی جائے گی، جو استاد پیشگی اطلاع کے بغیر غیر حاضر ہوا اس کی تنخواہ میں سے رقم کاٹ لی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام سکولوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق 493 اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کی گئی۔ اس حوالے سے مشیر تعلیم ضیاء اللہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا سزاء و جزا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش