QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، اونتی پورہ کا نوجوان پولیس حراست میں جاں بحق

19 Mar 2019 17:06

پولیس نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص، رضوان پنڈت ساکنہ اونتی پورہ پولیس حراست میں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کا ایک نوجوان آج پولیس حراست میں جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان بےبنیاد کیس کے سلسلے میں پولیس حراست میں تھا۔ ذرائع کے مطابق 28 سالہ رضوان اسد پنڈت گذشتہ رات کے دوران جاں بحق ہوگیا۔ رضوان پنڈت کو کچھ روز قبل حراست میں لیا گیا تھا اور اُس سے پوچھ تاچھ کی جارہی تھی۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص، رضوان پنڈت ساکنہ اونتی پورہ پولیس حراست میں تھا اور اسی دوران اس کی موت واقع ہوئی۔ اس حوالے سے 176 سی آر پی سی کے تحت مجسٹرئیل انکوائری جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 784161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784161/مقبوضہ-کشمیر-اونتی-پورہ-کا-نوجوان-پولیس-حراست-میں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org