0
Tuesday 19 Mar 2019 18:13

ایبٹ آباد، جنگلی جانور کے حملے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق

ایبٹ آباد، جنگلی جانور کے حملے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود نمبلی میرا میں جنگلی جانور کے حملے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یونین کونسل نمبلی میرا کے گاؤں پیسر میں 10 سالہ سفیان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ جنگلی جانور نے حملہ کر دیا، زخمی بچے کو ہسپتال روانہ کیا گیا لیکن راستے میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق بچے کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ سفیان گھر کے باہر تیندوے کے حملے میں جاں بحق ہوا۔ محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیم روانہ کر دی ہے جو تحقیقات کرے گی کہ یہ کس جانور کا حملہ تھا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اپنے اقدامات اٹھاتا رہتا ہے لیکن جنگلی جانور جنگل سے باہر نکل آتے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات خطرناک جانوروں کو آبادی سے دور رکھنے میں ناکام نظر آتا ہے، 5 سال میں گلیات میں چیتے کے حملوں میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش