0
Tuesday 19 Mar 2019 18:32

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ہسپتالوں میں جون تک تمام سہولیات پوری کرنیکی ہدایت

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ہسپتالوں میں جون تک تمام سہولیات پوری کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلٰی محمود خان نے قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں جون تک تمام سہولیات پوری کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلٰی نے نئے اضلاع میں نوجوانوں کیلئے 1.1 روپے کی لاگت روزگار اسکیم پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔ کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ اوز اور بی ایچ یوز میں سہولیات، عملہ اور ادویات کو جلد پورا کردیا جائے گا۔ پانچ بیلن روپے کی لاگت سے قبائلی اضلاع کے تمام اسکولوں میں اپگریڈیشن کردی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضم اضلاع میں 19 کھیل کے میدانوں کو اپگریڈ کرنے کا کام جاری ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے قبائلی اضلاع میں جاری اسکیموں کی تفصیلات اور اخراجات طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کیلئے 1.1 ارب روپے کی لاگت سے خود روزگار اسکیم پر تیز تر عمل کیا جائے۔ وزیراعلٰی نے تمام محکموں کے منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل میں گراؤنڈ پر لانے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 784176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش