0
Tuesday 19 Mar 2019 18:35

عمران خان کسی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے حکومت میں لائے گئے ہیں، وقار مہدی

عمران خان کسی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے حکومت میں لائے گئے ہیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل پاس کرنے اور اس کے بعد اسے واپس لینے کے احکامات دینا وزیراعظم کے ایک ٹوپی ڈرامہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی وزیراعظم کی طرح ایک کٹھ پتلی ہے، جو صرف عمران خان کے اشاروں پر ناچتا اور انکی ڈکٹیشن پر عمل کرتا ہے، پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ وزیراعظم کی مرضی کے خلاف وزیراعلیٰ نے تنخواہوں میں اضافہ کا اتنا بڑا فیصلہ ازخود کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے خود تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی اور ایک ٹوپی ڈرامے کے تحت عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے میڈیا میں وزیراعلیٰ کو ڈانٹنے کا ڈرامہ کرکے اپنے آپ کو بڑا پارسا اور عوام کا مخلص ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔

وقار مہدی نے کہا کہ عمران خان کے ٹوپی ڈرامے کو عوام سمجھ چکے ہیں کہ اُن کی ساری سیاست جھوٹ اور ڈرامہ بازی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام کا کوئی درد نہیں ہے، وہ صرف کسی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے حکومت میں لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور بیروگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں وفاقی حکومت کے وزراء نے سبز باغ دکھاتے دکھاتے عوام کے چولہے ٹھنڈے اور اپنی جیبیں گرم کرلی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش