0
Tuesday 19 Mar 2019 18:59

سانحہ ماڈل ٹاون، جے آئی ٹی کو نواز شریف کو بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت مل گئی

سانحہ ماڈل ٹاون، جے آئی ٹی کو نواز شریف کو بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کرے گی۔ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کو کل جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن کیس کی تفتیش کی اجازت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 784180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے