QR CodeQR Code

نیب کے ذریعے سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وزیراعلٰی مراد علی شاہ

19 Mar 2019 19:03

عمرکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ملک میں ٹارگٹڈ احتساب ہو رہا ہے، ایک وفاقی وزیر کا بیان ریکارڈ پر ہے، جس نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہٹانے کیلئے اور طریقے بھی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب کے ذریعے سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ ملک میں ٹارگٹڈ احتساب ہو رہا ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک میں ٹارگٹڈ احتساب ہو رہا ہے، ایک وفاقی وزیر کا بیان ریکارڈ پر ہے، جس نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہٹانے کیلئے اور طریقے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہٹانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا، جس کیلئے ارکان مزید انہیں چاہیئیں، جبکہ پیپلز پارٹی کا ایک ایم پی اے بھی ان کے پاس نہیں جائے گا۔ وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ تھر بدلے گا پاکستان، نعرے نے کام شروع کر دیا ہے، تھرکول کے 330 میگا واٹ پلانٹ نے کام شروع کر دیا ہے، جبکہ تھرکول نے نیشنل گرڈ کو بجلی دینا شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 784181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784181/نیب-کے-ذریعے-سندھ-حکومت-پر-دباؤ-ڈالا-جا-رہا-ہے-وزیراعل-ی-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org