0
Tuesday 19 Mar 2019 19:05

ملک میں تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے، لیاقت بلوچ

ملک میں تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں منعقدہ عالمی محفل حسن قرآت و نعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور تاریخ انسانی کی ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ محفل کی نقابت کے فرائض جامع مسجد منصورہ کے خطیب و تحریک صوت القرآن کے چیئرمین قاری وقار احمد چترالی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حافظ ساجد انور اور شیخ القرآن مولانا عبدالمالک بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سانحہ کی وجہ سے پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کے دل زخمی اور غمزدہ ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے ایوان اقتدار کے مکین تو بدلے ہیں مگر ملک کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے، موجودہ حکمران اپنے پہلے سات ماہ میں ہی ناکام ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش