0
Tuesday 19 Mar 2019 19:49

قبائلی ضلع خیبر، مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

قبائلی ضلع خیبر، مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ لنڈی کوتل کے گاؤں شیخ ملی خیل میں پیش آیا، جہاں شاکر نامی شخص کے مکان کا ایک کمرہ زیادہ بارش کی وجہ سے ڈھے گیا۔ کمرہ گرنے سے شاکر کے گھر کی تین خواتین اور ان کے دو ملازم ملبے تلے دب گئے، جنہیں فوری امدادی کارروائی کے دوران نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر لنڈی کوتل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرےے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 784191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش