QR CodeQR Code

سانحہ نیوزی لینڈ میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، حافظ محمد عمر شیخ

19 Mar 2019 20:36

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ جیسا واقعہ اگر کسی مسلم ملک میں ہوتا تو آج یورپ نے آسمان کو سر پر اُٹھایا ہوا ہوتا، بدقسمتی سے مسلم ممالک کی تقسیم نے آج اُمت مسلمہ کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر حافظ محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سانحہ عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، جس پر اب پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا، نیوزی لینڈ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، 31 مارچ کو سرگودھا میں ہونے والے ختم نبوت ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کی عاملہ کے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں دیگر رہنماؤں نور خان ہانس، محمد معاویہ انصاری، قاری محمد یسین، مفتی حبیب اللہ بلال، قاری محمد یسین، زاہد مقصود قریشی، حاجی زاہد حبیب، مولانا نعیم الرحمن، قاری محمد یوسف، قاری محمد اکرم، قاری خلیل الرحمن، قاری رشید احمد، قاری امیر الدین، مولانا عبدالرحمن، قاری فیاض الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ جیسے واقعہ اگر کسی مسلم ملک میں ہوتا تو آج یورپ نے آسمان کو سر پر اُٹھایا ہوا ہوتا، بدقسمتی سے مسلم ممالک کی تقسیم نے آج اُمت مسلمہ کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید مذمت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 784200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784200/سانحہ-نیوزی-لینڈ-میں-ملوث-دہشتگردوں-اور-انکے-سہولتکاروں-کو-قرار-واقعی-سزا-دی-جائے-حافظ-محمد-عمر-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org