0
Tuesday 19 Mar 2019 20:47

دہشتگردوں کے مذموم عزائم سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، حاجی امین ساجد

دہشتگردوں کے مذموم عزائم سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، حاجی امین ساجد
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام شہدائے مسجد نیوزی لینڈ کی یاد میں بار روم کلرکس بار ضلع کچہری ملتان میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت صدر کلرکس بار حاجی محمد امین ساجد نے کی، جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری خرم شہزاد، نائب صدر قیصر اقبال شیخ، جوائنٹ سیکرٹری محمد فاروق نواز سمیجہ، مبین سرفراز، غلا م رضا، عرفان اقبال سیال، علی اسلم تھہیم، عدیل لیاقت شیخ، مشتاق کھادل، یسٰین نواز بھٹی، عبدالشکور بابر صدیقی، ارشاد انصاری، ملک طاہر وینس، اکبر علی کھوکھر، سجاد حسین کھوکھر، رانا محمد زاہد، رائے محمد شفیع، عبدالرحمان مغل، سجاد حسین کھاکھی، ملک عمیر، شاہد حسین قریشی، حسین یوسف ظہور باجوہ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلرکس بار حاجی محمد امین ساجد نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والوں کو مقام عبرت بنایا جائے، دہشگردی کے ناسور کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ متعصب مغربی میڈیا دہشتگردی کی اس گھنائونی واردات کی مذمت کرنے سے کترا رہا ہے، رہنمائوں نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کی ہولناک کارروائی کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کا قتل عام قرار دیا ہے، رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ سفاک دہشت گرد کو جلد از جلد مقام عبرت بنایا جائے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ شہداء کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی اسلم تھہیم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا کسی مذہب یا مسک سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، وہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں، ان نے مذموم عزائم سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، متعصب مغربی میڈیا دہشت گردی کی حالیہ سفاکانہ کارروائی کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرنے کی بجائے منافقانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 784204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش