0
Tuesday 19 Mar 2019 21:46

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا وزراء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا وزراء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے صوبائی وزراء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے وزراء کی حاضری رپورٹ وزیراعلٰی کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزراء کی غیر موجودگی پر اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے برہمی کا اظہار کیا۔ اکرم درانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اجلاس میں کوئی دلچسپی نہیں، حکومت کی عدم دلچسپی پر بہت افسوس ہے، اسمبلی اجلاس پر بہت اخراجات آتے ہیں، اسمبلی کی یہ حالت بہت مایوس کن ہے۔ ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزراء کی حاضری رپورٹ وزیراعلٰی کو ارسال کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے بڑا منصوبہ بن رہا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے قبائلی اضلاع کو تین فیصد ملے گا، کوشش ہے کہ افغانستان کے ساتھ اعتماد بحال ہو، قبائلی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ اسمبلی اجلاس میں قبائلی اضلاع پر بحث میں اکرم درانی نے کہا کہ فاٹا اضلاع میں تعلیم، صحت کی سہولیات کی کمی ہے، انفراسٹرکچر تباہ حال ہے، حکومت نے بحالی کیلئے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا گیا، لیویز خاصہ دار کا کیا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 784211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش