0
Tuesday 19 Mar 2019 23:22

سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کرنے والے آج نیب سے ڈرنے کی باتیں کر رہے ہیں، مراد علی شاہ کو اپنی وزارت اعلیٰ پر بھروسہ نہیں رہا، اس لئے خوفزدہ ہیں، کوئی سندھ حکومت نہیں گرا رہا، حکومت خود اپاہج ہو چکی ہے، عدالتوں کو دھمکانے والے آج عدالتوں میں حاضریاں لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ سندھ کی عوام کو بھڑکانے کی بجائے اپنی حکومت کے کرتوت عوام کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پر تنقید کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتساب پر سندھ کے لوگ خوش ہیں، عمران خان نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے، جن جن کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کا پیسا لوٹا، ان کا آج احستاب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، گیارہ سالوں میں اربوں روپوں کی کرپشن کی گئی ہے، سندھ کی عوام کو پینے تک کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سندھ کا خصوصی دورہ کریں گے، اب وقت قریب آگیا ہے کہ سندھ کی عوام کو ان کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑوائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 784216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش