QR CodeQR Code

پاکستان اور امریکہ کے مابین بدگمانیاں برقرار، ورکنگ کنڈیشنز کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ، امریکی میڈیا

12 Jun 2011 22:38

اسلام ٹائمز:سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایجنسیوں میں القاعدہ کے ہمدرد موجود ہیں۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا کو ثبوت کے طور پر وزیرستان میں بم بنانے والی فیکٹریوں کی تصاویر بھی پیش کر دیں۔ لیون پینیٹا نے الزام لگایا کہ بم بنانے والی ان فیکٹریوں سے دہشت گرد پاکستان کو اطلاع ملنے کے بعد غائب ہو گئے تھے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے چیف لیون پنیٹا کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ اس دورے سے بھی پاکستان اور امریکہ کے درمیان بدگمانیاں ختم نہیں ہو سکیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیون پنیٹا اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کی ملاقاتوں میں ماحول تو دوستانہ تھا لیکن موضوعات انتہائی کڑوے تھے۔ سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایجنسیوں میں القاعدہ کے ہمدرد موجود ہیں۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا کو ثبوت کے طور پر وزیرستان میں بم بنانے والی فیکٹریوں کی تصاویر بھی پیش کر دیں۔ لیون پینیٹا نے الزام لگایا کہ بم بنانے والی ان فیکٹریوں سے دہشت گرد پاکستان کو اطلاع ملنے کے بعد غائب ہو گئے تھے۔ شجاع پاشا نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ شرپسند ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں اور یہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پنیٹا کو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا بھی یقین دلایا۔ لیون پنیٹا نے اس دورے میں سیاسی قیادت سے ملاقات سے بھی مکمل گریز کیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک میں اعتماد کا فقدان ہے تاہم ورکنگ کنڈیشنز کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 78422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78422/پاکستان-اور-امریکہ-کے-مابین-بدگمانیاں-برقرار-ورکنگ-کنڈیشنز-کو-بہتر-بنانے-کیلئے-مزید-اقدامات-کا-فیصلہ-امریکی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org