0
Wednesday 20 Mar 2019 13:14

خادم رضوی نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

خادم رضوی نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ خادم حسین رضوی نے درخواست صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری کی وساطت سے دائر کی ہے۔ جسٹس قاسم خان تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ ضمانت کیلئے دائر کی گئی درخواست میں خادم رضوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ معصوم شہری ہوں، جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، اس کیس کے دیگر تمام شریک ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے میری ضمانت بھی منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواستگزار ایک محب وطن پاکستان ہے، وطن کی سالمیت کیخلاف کوئی اقدام  نہیں کیا، اس لئے عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 784270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش