0
Wednesday 20 Mar 2019 13:14

تمام مذاہب کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرینگے، مولانا فضل الرحمٰن

تمام مذاہب کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرینگے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں، بشپس اور اقلیتی ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ مذہبی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کوئی بھی مذہب انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی تعلیمات نہیں دیتا، ایسے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی کی جائے۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے پاکستان کے مختلف چرچز کے بشپس اور اقلیتی ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشترکہ طور پر نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

بشپ صاحبان اور اراکین اسمبلی نے مولانا فضل الرحمٰن کے اقدامات کو سراہا اور ان کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کیلئے مشترکہ طور پر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کسی بھی قانون سازی کیلئے ملکی سطح پر معاملات میں سب کی رائے کو لازم قرار دیا جائے۔ انہوں نے شرکاء کو مکمل یقین دہائی کرائی کہ پاکستان میں مقیم تمام مذاہب کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 784271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش