0
Wednesday 20 Mar 2019 15:08

نعیم راشد کی اہلیہ کی ایمان کی طاقت سے متاثر ہو کے وزیراعظم کا ٹویٹ

نعیم راشد کی اہلیہ کی ایمان کی طاقت سے متاثر ہو کے وزیراعظم کا ٹویٹ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم راشد شہید کی اہلیہ کو خراج تحسین پیش کیا، نعیم راشد نے جان پر کھیل کر نمازیوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید نعیم راشد کی اہلیہ امبرین نعیم کے انٹرویو سے متاثر ہوکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا، شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا سب پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہیئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ اورنبی ﷺپر ایمان انسان کو مضبوط بناتا ہے، یہ ایمان کی ہی طاقت ہے کہ وہ ایک دہشتگردکی بدقسمتی پر افسوس کرتا ہے۔ یاد رہے کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم رشید کی اہلیہ بھی ہمت و حوصلے کی مثال بن گئیں۔ امبرین نعیم نے ایک انٹرویو میں کہا نعیم راشد بہت بہترین انسان تھے، خاوند نعیم رشید اور بیٹے طلحہ رشید نے دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے اپنی جان قربان کی۔ امبرین نعیم کا کہنا تھا امن اور سلامتی کا ہمارا مذہب اسی بات کی تعلیم دیتا ہے، فائرنگ کرنے والے دہشتگرد سے ہمدردی ہے، اس واقعے نے ہمیں پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔

دوسری جانب سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کی تدفین جاری ہے، کرائسٹ چرچ میں شام سے تعلق رکھنے والے شہید باپ اور بیٹے کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔ واضح رہے گذشتہ جمعہ کو 2 مساجد پر دہشتگرد حملے میں 50 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں نو پاکستانی شامل تھے، پولیس کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا جا چکا ہے، جاں بحق افراد میں سے اکیس کی باضابطہ شناخت کرلی گئی ہے۔ برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مریکل نے لندن میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کے باہر کرائسٹ چرچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھول رکھے اور تعزیتی کتاب میں دستخط کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 784288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش