QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد گرفتار

20 Mar 2019 15:11

سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد اور سراج الدین پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان ڈی آئی خان میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ خودکش بمبار عماد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دوہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایک خود کش بمبار بھی شامل ہے۔ سی ٹی ڈی نے خودکش جیکٹ، پولیس یونیفارم، راکٹ لانچر، 12 خود ساختہ بم اور 6 دستی بم بھی برآمد کئے ہیں۔ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ سمیت 30 کلو سے زائد بارودی مواد کونا کارہ بنا دیا گیا ہے۔ سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد اور سراج الدین پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان ڈی آئی خان میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش بمبار عماد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 784289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784289/ڈی-آئی-خان-سی-ٹی-کی-کارروائی-خودکش-بمبار-سمیت-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org