0
Wednesday 20 Mar 2019 15:43

خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جارہا ہے، بختاور

خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جارہا ہے، بختاور
اسلام ٹائمز۔ بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری پران کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلکم ٹو طالبان خان پاکستان، کابینہ مشرف کے ساتھیوں سے بھری ہوئی ہے، ملک میں کالعدم تنظیموں اوران کے کارکنوں کو کھلی چھوٹ ہے، لیکن پیپلزپارٹی کے کارکن گرفتار کئے جارہے ہیں۔ بختاور نے کہا کیوں بھگوڑا مشرف گولف کورٹس اور پی ایس ایل میں جاتا ہے، انصاف کے ناقص نظام میں صرف بھٹو کے نواسے کا احتساب کرنے کی جرات ہے، میرے نانا کے قتل کا بھی آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا، اس حکومت اور ضیاء الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے، آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھو سکتا، خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری آج منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ہیں اس موقع پر پی پی کے مشتعل کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 784294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش