QR CodeQR Code

مستقبل میں آئین سے آمر کا ہر قانون نکال دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

20 Mar 2019 16:15

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے، حکومت 3 وزرا کو وفاقی کابینہ سے فارغ کرے، ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستقبل میں آئین سے آمر کا ہر قانون نکال دیں گے اور کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے بنایا گیا، پیپلزپارٹی نے نیب قوانین میں تبدیلی نہیں کی، یہ ہماری غلطی تھی، مستقبل میں آئین سے آمر کا ہر قانون نکال دیں گے، آج جس کمپنی کیس میں بلایا گیا، میں اس وقت ایک سال سے بھی کم عمر تھا، میرا احتساب ایک سال سے کم عمر سے کیا جا رہا ہے۔ بلاول نے کہا کہ جب کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہمیں نوٹس ملتے ہیں، ہم بینظیر کے جیالے ہیں ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے، حکومت 3 وزرا کو وفاقی کابینہ سے فارغ کرے، ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے، بھٹو کا وعدہ نبھائیں گے، پاکستان کو بچائیں گے۔ پیشی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شاعرانہ انداز میں معروف شاعر حبیب جالب کی ایک نظم کے چند اشعار ٹوئٹ کیئے تھے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میں بھی خائف نہیں تختہِ دار سے، میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے، کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے، ظلم کی بات کو جہل کی رات کو، میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔


خبر کا کوڈ: 784298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784298/مستقبل-میں-آئین-سے-آمر-کا-ہر-قانون-نکال-دیں-گے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org