QR CodeQR Code

حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ خيبرپختونخوا کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے

20 Mar 2019 16:27

اجلاس میں ارکان نے وزیراعلی کو بتایا کہ وفاق میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن انھیں وہاں بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزراء خيبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کو وقت نہیں دیتے، جس پر وزیراعلی نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خيبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی اراکین نے وزیراعلی کے سامنے  شکایات کے انبار لگادیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، وزیراعلی کی جانب سے بلائے گئے عشائیہ میں تمام ایم پی ایز اکٹھے ہوئے تو دل کے باتیں کہہ ڈالیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایم پی ایز کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہ بلانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، انھیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ارکان اسمبلی کو اخبارات کے زریعے یا دوسرے زریعے سے معلوم ہوتا ہے۔ اجلاس میں ارکان کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ارکان نے وزیراعلی کو بتایا کہ وفاق میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن انھیں وہاں بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزراء خيبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کو وقت نہیں دیتے، جس پر وزیراعلی نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بروقت بلائے جائیں گے جبکہ وفاقی محکموں کے حوالے سے وہ وزراء اور وزیراعظم سے بھی بات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 784301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784301/حکومتی-ارکان-نے-وزیراعلی-خيبرپختونخوا-کے-سامنے-شکایات-انبار-لگادیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org