0
Wednesday 20 Mar 2019 18:42

بلتستان یونیورسٹی کی ڈیزائننگ اور ماسٹر پلاننگ کیلئے معروف کمپنی کیساتھ پروجیکٹ کنسلٹنسی کا معاہدہ

بلتستان یونیورسٹی کی ڈیزائننگ اور ماسٹر پلاننگ کیلئے معروف کمپنی کیساتھ پروجیکٹ کنسلٹنسی کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی کی ماسٹر پلاننگ اور ڈیزائیننگ کے لیے کراچی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم میسرز کنسلٹنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں منعقدہ ہوئی۔ جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی محمد اصغر مہمان خصوصی تھے، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت، اویس احمد ڈائریکٹر جنرل میٹنگ اینڈ کواڈنیشن ایچ ای سی، محمد شاہد ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایچ ای سی، وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، رجسٹرار ڈاکٹر ارشاد علی، ٹریجرار راؤ محمد شریف اور انجینئر عمر منصور نمائندہ کنسلٹنٹ بھی شریک تھے۔

اس موقع وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے شرکاء کو پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلتستان یونیورسٹی کی منظوری وفاقی حکومت نے 2017ء میں دی، ابتداء میں یہاں قراقرم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کیا گیا تھا، جسے بعد میں مکمل یونیورسٹی میں بدلتے ہوئے اسکے قیام کے لیے 1747 ملین روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری دی گئی، اس ضمن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تعمیراتی کاموں کی ماسٹر پلاننگ اور ڈئزائیننگ کے لیے ملکی سطح پر کنسلنٹنٹ ہائر کرنے کے ٹینڈر طلب کئے اور پیپرا قوانین کے تحت صحتمندانہ مسابقت کے بعد فرموں کو شارٹ لسٹ کیا، بعد میں کراچی کی معروف فرم میسرز ای اے کنسلٹنٹ نے کم ترین بولی دے کر یہ ٹھیکہ حاصل کیا۔
خبر کا کوڈ : 784314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش