QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان سے عارضی بے گھر افراد کی مالی معاونت کی منظوری

20 Mar 2019 19:40

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں شمالی وزیرستان سے عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کیلئے مالی معاونت کی منظوری دی گئی جبکہ سابق وزارت کیڈ کے زیر انتظام آنے والے اداروں کیلئے ساڑھے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے شمالی وزیرستان سے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کیلئے مالی معاونت کی منظوری دی جبکہ سابق وزارت کیڈ کے زیر انتظام آنے والے اداروں کیلئے ساڑھے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ماڑی ڈیپ گیس فیلڈ سے 66 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک جامعات میں پاکستان چیئرز کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ گرانٹ کی منظوری دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 784325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784325/شمالی-وزیرستان-سے-عارضی-بے-گھر-افراد-کی-مالی-معاونت-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org