0
Wednesday 20 Mar 2019 19:54

پاکستان سمیت مسلم افواج جذبہ حیدریؑ کیساتھ فلسطین و کشمیر آزاد کرائیں، متحدہ علماء محاذ

پاکستان سمیت مسلم افواج جذبہ حیدریؑ کیساتھ فلسطین و کشمیر آزاد کرائیں، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں ولادت باسعادت حضرت امام علیؑ علیہ السلام کی منابست سے یوم جشن مولود کعبہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار سے مہمان خصوصی مولانا احترام الحق تھانوی، مولانا جعفرالحسن تھانوی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ عبدالستار توحیدی، علامہ قرة العین عابدی، علامہ عبدالخالق فریدی، محمد شکیل قاسمی، قاری انوار حمیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا احترام الحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام، کشمیر و فلسطین، شام و یمن کے مسلمانوں اور افواج پاکستان اور صلیبی جارحیت کے شکار نیوزی لینڈ کی مسجد کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ (ع) کی سیرت و کردار مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت مسلم افواج جذبہ حیدری کے ساتھ فلسطین و کشمیر آزاد کرائیں، آج فلسطینیوں کو اسرائیلی اور کشمیری مسلمانوں کو بھارتی جارحیت، انسانیت سوز و حشیانہ مظالم سے نجات کیلئے جذبہ حیدری کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت اطہار (ع) سے عقیدت و محبت جزو ایمان و راہ نجات ہے اور ان سے بغض و عناد گمراہی و ضلالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خلفائے راشدین و اہلبیت اطہار (ع) کی عظمت و تقدس پر یقین رکھنے والے سنی و شیعہ مسلمان فرقہ واریت، دہشتگردی کے خلاف اور ملکی امن و استحکام کیلئے متحد و بیدار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش