0
Wednesday 20 Mar 2019 19:59

لاہور، جمیعت کے کارکنوں کا شعبہ سماجیات کے طلبہ و طالبات پر تشدد، موبائل فون چھین لئے

لاہور، جمیعت کے کارکنوں کا شعبہ سماجیات کے طلبہ و طالبات پر تشدد، موبائل فون چھین لئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں شعبہ سماجیات کے طلبہ و طالبات پر اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں کا حملہ، متعدد طلباء زخمی ہو گئے جبکہ جمیعت کے کارکنوں نے درجنوں طلباء و طالبات سے موبائل فونز بھی چھین لئے ہیں۔ شعبہ سماجیات کے طلبہ و طالبات نے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا پروگرام بنایا۔ ریلی کے شرکاء نے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کئے جانے کیخلاف مظاہرہ کرنا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ انہیں فوری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے۔ ریلی سماجیات ڈیپارٹمنٹ سے نکلی ہی تھی کہ اچانک اسلامی جمیعت طلباء کے کارکن آ گئے اور ریلی روکنے کیلئے طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ تصادم کے دوران جمیعت کے کارکنوں نے درجنوں طلبہ و طالبات سے موبائل فونز بھی چھین لئے۔ شعبہ سماجیات کے طلباء نے تصادم کے باعث وقتی طور پر ریلی موخر کر دی اور جمعیت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ مسلم ٹاون میں درخواست دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 784331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش