0
Wednesday 20 Mar 2019 20:15

علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا اعترافِ جرم، کراچی پولیس کا دعویٰ

علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا اعترافِ جرم، کراچی پولیس کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی پوليس نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پيش کر ديا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، تو پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرا دیا۔ چالان ميں گرفتار ملزمان کے اعترافی بيانات شامل ہیں اور پوليس نے اعترافی بيانات کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ چالان ميں 4 ملزمان گرفتار اور 4 مفرور قرار دیئے گئے ہيں، جبکہ 12 گواہان کے نام چالان میں شامل ہیں، گرفتار ملزمان ميں محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسيب شامل ہیں، محمد فاروق کی گرفتاری کے بعد ملزمان کا سراغ ملا، جبکہ مفرور ملزمان ميں بلال، حسنين، مصطفیٰ عرف کالی چرن اور فيضان شامل ہیں۔

چالان کے متن کے مطابق گوليوں کے خول کا فارنزک تجزيہ کرايا گيا اور یہ خول 2018ء کے دوران لياقت آباد ميں قتل کی واردات سے مماثلث ہیں، قتل کیلئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے اور رقم کی ادائیگی حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے کی، ملزمان نے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو جلا دیا۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو گذشتہ سال 25 دسمبر کی شب انکی رہائش گاہ کے باہر قتل کر ديا گيا تھا۔
خبر کا کوڈ : 784333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش