0
Wednesday 20 Mar 2019 23:28

جشن مولود کعبہ کے موقع پر گلگت کے پہاڑوں اور شاہراہوں پر چراغاں

جشن مولود کعبہ کے موقع پر گلگت کے پہاڑوں اور شاہراہوں پر چراغاں
اسلام ٹائمز۔ جشن مولود کعبہ کے موقع پر گلگت شہر اور پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا، جبکہ مساجد، گھروں اور مختلف شاہراہوں پر برقی قمقمے اور موم بتیاں جلائی گئیں۔ 13 رجب اور جشن نوروز کے سلسلے میں مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل بھی منعقد ہوئیں، جہاں پر شعراء کرام نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ علمائے کرام نے امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق نے 13 رجب حضرت علیؑ کے یوم ولادت باسعادت اور نوروز کے موقع پر گلگت میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، چراغاں کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، سکیورٹی فورسز نے رات کے اوقات میں گشت جاری رکھا، ڈی سی کے حکم پر چراغاں والی جگہوں پر مجسٹریٹس بھی تعینات رہے۔
خبر کا کوڈ : 784354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش