0
Thursday 21 Mar 2019 01:24
بازیاب کرائے گئے فوجی اہلکار ایرانی حکام کے حوالے

چاغی، پاکستانی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 4 مغوی ایرانی فوجی بازیاب

چاغی، پاکستانی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 4 مغوی ایرانی فوجی بازیاب
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے اموری میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی ایران کے 4 مغوی فوجیوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں بازیاب کرا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے تین چار کلو میٹر دور ضلع چاغی کے علاقے آموری میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ کارروائی دہشت گردوں کے ایرانی مغوی فوجیوں کو لے کر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی اطلاعات پر کی گئی۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ان کے عارضی ٹھکانے سے چار ایرانی مغوی فوجیوں کو بازیاب کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب کرائے گئے فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش