0
Thursday 21 Mar 2019 07:56

عالمی امن کیلئے امریکہ بھی داعش، بلیک واٹر اور ایرک پرنس پر پابندی لگائے، لیاقت بلوچ

عالمی امن کیلئے امریکہ بھی داعش، بلیک واٹر اور ایرک پرنس پر پابندی لگائے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے قیام کیلئے امریکہ کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کی سرپرستی چھوڑ کر داعش، بلیک واٹر اور ایرک پرنس کے تحت بدلتے ناموں والی دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانی چاہئے۔ امریکہ مدت سے جاری اسلام و مسلم دشمنی کو ختم کرے۔ اسلام آباد سے واپسی پر لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے سیاسی اور معاشی فوائد کیلئے پوری دنیا کو بدامنی کا شکار کر رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے مذہبی جماعتوں سے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف آواز بلند کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف اقتصادی نقصانات کو بڑھانے کیلئے تیز ترین لابنگ کر رہا ہے حکومت پریشانی اور افراتفری میں منفی اقدامات سے عوام کا اعتماد بھی ختم کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم قومی قیادت اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے رہے، حکومت کو اپنا منفی اور ملک کیلئے نقصان دہ رویہ بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایم ایم اے کیساتھ سیاسی الحاق بھی ختم کر دیا ہے اور آئندہ وہ اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے البتہ مذہبی معاملات میں وہ دینی جماعتوں کیساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 784379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش