0
Thursday 21 Mar 2019 10:03

سراج الحق دوبارہ امیر جماعت اسلامی منتخب، جلد اعلان ہوگا، ذرائع

سراج الحق دوبارہ امیر جماعت اسلامی منتخب، جلد اعلان ہوگا، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ سراج الحق دوبارہ امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ارکان نے امارت کیلئے ایک بار پھر سراج الحق کا نام موزوں قرار دے دیا ہے۔ سراج الحق کی سعودی عرب سے واپسی پر اعلان کر دیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم سے ہی سراج الحق کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لے گی۔ جماعت اسلامی کے امیر کیلئے مجلس شوریٰ نے 3 نام فائنل کئے تھے جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور پروفیسر ابراہیم شامل ہیں۔

شوریٰ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ارکان اگر ان تین ناموں کے علاوہ بھی کسی کو ووٹ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔ امیر کے انتخاب کیلئے جماعت کی جانب سے 39 ہزار 124 مردوخواتین ارکان کو بیلٹ پیپرز جاری کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جماعت کے ارکان میں ایک ہی رائے تھی کہ گزشتہ 5 سال میں جماعت اسلامی سیاسی محاذ پر بری طرح ناکام ہوئی ہے اور کوئی خاص سیاسی کامیابی حاصل نہیں کر سکی جس کے باعث عام ووٹر پارٹی سے مایوس ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش