QR CodeQR Code

مہاتیر محمد آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

21 Mar 2019 10:28

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم، عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور  وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان  سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جب کہ مہمان وزیراعظم صنعت کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلٰی سطح کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 784388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784388/مہاتیر-محمد-آج-تین-روزہ-دورے-پر-اسلام-آباد-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org