0
Monday 13 Jun 2011 01:43

وفاقی حکومت لفٹ کینال پراجیکٹ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

وفاقی حکومت لفٹ کینال پراجیکٹ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت لفٹ کینال پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا آج بروز سوموار ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے مقامی زمیندار اس بارے ان سے ملاقات کر کے اس کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرینگے، سرائیکی صوبہ بناکر ڈیرہ اسماعیل خان کو اس کا حصہ بنا دیا جائیگا اگر کسی کو اس بارے اعتراض ہے تو ریفرنڈم کیلئے بھی تیار ہیں ماضی کی محرومیوں کا زالہ کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے سرکٹ ہاوس ڈیرہ اسماعیل خان میں لفٹ کینال پراجیکٹ کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ سمیع اﷲ خان علی زئی، احمدکریم کنڈی سمیت بڑی تعدادمیں زمینداروں نے شرکت کی  جلسہ سے مقامی زمینداروں نے خطاب کیا اور چشمہ لفٹ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور اپنے مکمل تعاون کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کراتے ہوئے اس کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے بھی لفٹ کینال پراجیکٹ کی تعمیر اولین ترجیح ہے   لفٹ کینال کی تعمیر کے حوالے سے واحد مطالبہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے کیاہے اسی ارب روپے کی کثیر لاگت سے یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ سکتاہے پیپلزپارٹی کی حکومت لفٹ کینال پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے مخلص ہے۔ علاقے کی بہتری وخوشحالی کیلئے سی آر بی سی علاقہ میں خوشحالی آئی  انہوں نے کہاکہ گلوٹی کے مقام پر ٹول پلازہ کی تعمیر کے سلسلے میں احتجاج کو تسلیم کرتے ہیں ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے ٹول پلازہ کے حوالے سے گلوٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتایاکہ ٹول پلازہ کو چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب منتقل کیاجائیگا تاکہ لوگوں کو اس سے تکلیف نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 78439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش