0
Thursday 21 Mar 2019 10:31

برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اشارہ دیدیا

برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اشارہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ 30 جون تک موخر کرنے کی درخواست کردی جبکہ بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التواء کا شکار ہونے کی صورت میں برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا۔ تھریسامے نے برطانوی قوم سےخطاب میں اراکین پارلیمنٹ سے بھی ڈیل منظور کرنے کی اپیل کی ہے اور اراکین پر زور دیا کہ وعدہ پورا کیا جائے کہیں عوام پارلیمنٹ پر سے اعتماد نہ کھو دیں۔ واضح رہے کہ تھریسامے آئندہ ہفتے بریگزٹ ڈیل پھر منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 784392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش