QR CodeQR Code

بلاول کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی قرارداد جمع

21 Mar 2019 12:56

قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، بلاول بھٹو نے ذاتی مفاد کیلئے پاکستان مخالف بیان دیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، بلاول بھٹو نے ذاتی مفاد کیلئے پاکستان مخالف بیان دیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی پی پی نے بیان دیا تھا کہ حکومت نے کالعدم تنظیم کے سربراہ کو اس لئے حفاظتی تحویل میں لے رکھا ہے تاکہ انڈین جہاز اس پر حملہ نہ کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 784407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784407/بلاول-کیخلاف-غداری-کا-مقدمہ-درج-کرنے-کی-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org