QR CodeQR Code

پشاور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

21 Mar 2019 19:51

فاضل عدالت نے سماعت ختم ہونے پر اُس کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرنے اور 8 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب جج حافظ نسیم اکبر نے میاں فاروق اقبال کے غیرقانونی مائینگ کیس میں استعاثہ گواہ اور نیب خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے میاں فاروق اقبال وغیرہ کی غیرقانونی مائننگ کی سماعت شروع کی، تو اس دوران نیب کے اسسٹنٹ ڈائر ریکٹر اور استعاثہ گواہ محمد نعیم قمر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد فاضل عدالت نے سماعت ختم ہونے پر اُس کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرنے اور 8 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔


خبر کا کوڈ: 784465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784465/پشاور-اسسٹنٹ-ڈائریکٹر-کو-گرفتار-کرکے-پیش-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org