0
Thursday 21 Mar 2019 19:57

اسوقت عالم اسلام کیخلاف عالم کفر متحد ہوکر ایک سازش کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے، تحریک ناموس رسالت

اسوقت عالم اسلام کیخلاف عالم کفر متحد ہوکر ایک سازش کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے، تحریک ناموس رسالت
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی اس وقت عالمی مسئلہ بن چکا ہے، جس سے نسل انسانی متاثر ہو رہی ہے، دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے، اس کا کسی مذہب اور طبقہ سے تعلق نہیں ہوتا، اس لئے دہشت گردی کو روکنا عالمی اداروں اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک ناموس رسالت کے رہنمائوں مفتی غلام مصطفیٰ رضوی، علامہ عبدالحق مجاہد، حافظ محمد عمیر، محمد ایوب مغل، بشارت قریشی، علامہ خالد محمود ندیم، علامہ عبدالرحیم گجر، شیخ جمشید حیات، ملک سلطان محمود، نفیس انصاری، حافظ اللہ دتہ کاشف، نور خان، حافظ معین الدین، ملک الطاف لنگاہ، محمد وسیم اسلم، معاویہ انصاری، حافظ محمد ظفر، علامہ خالد فاروق، عدنان اسلم خان و دیگر نے دفتر ختم نبوت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف کھلی دہشت گردی قرار دیا۔

اجلاس میں مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے خلاف عالم کفر متحد ہوکر ایک سازش کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے، لیکن ہم کبھی بھی دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا واقعہ معمولی واقعہ نہیں ہے، اس وقت پورا اسلام سراپا احتجاج ہے، ہر طبقہ اور ہر مذہب اس واقعہ کی مذمت کر رہا ہے، نیوزی لینڈ کے مسلمان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، ہم ہر سطح پر ان کے ساتھ ہیں، ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مقررین نے کہا کہ یہ واقعہ عالمی دہشت گردی ہے، اس لئے تمام عالمی سربراہ اس کا نوٹس لے کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کی حکومت سے دہشت گردی کرنے والے کے خلاف اقدامات پر مجبور کریں، اس سانحہ کے پس پشت اصل محرکات کو بھی منظرعام پر لانے کے لئے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 784467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش