0
Thursday 21 Mar 2019 20:20

ملتان، سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین کا ساتھیوں سمیت ویمن یونیورسٹی پر دھاوا، ہنگامہ برپا کر دیا

ملتان، سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین کا ساتھیوں سمیت ویمن یونیورسٹی پر دھاوا، ہنگامہ برپا کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کا ویمن یونیورسٹی پر دھاوا، سینڈیکیٹ اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش، ذرائع کے مطابق سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین اپنے ساتھیوں کے ساتھ ویمن یونیورسٹی پہنچیں تو سینڈیکیٹ اجلاس میں زبردستی گھسنے کی کوشش شروع کر دی، ان کا مطالبہ تھا کہ ڈیفالٹر فوٹو شاپ مالک کو دوبارہ ٹھیکہ دیا جائے، سابق ممبر اسمبلی نے سکیورٹی گارڈ کے روکنے پر مرکزی گیٹ اپنی گاڑی سے بند کر دیا، جس کی وجہ سے ٹریفک بند ہوگئی، ان کے ساتھیوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور یونیورسٹی وائس چانسلر اور دیگر کے خلاف نازیبا کلمات کہے، جس پر سکیورٹی انچارج میجر منیر نے معاملات کو کنٹرول کیا اور ان کو یونیورسٹی کی حدود سے باہر نکالا۔

اس بارے میں یونیورسٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ سلطانہ شاہین نے سینڈیکیٹ اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ وہ ڈیفالٹر کنٹریکٹر علی حیدر کو ٹھیکہ دلانے اور اس کے خلاف ہونیوالی کارروائی کو رکوانا چاہتی تھیں۔ علی حیدر کے ذمے 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، آڈٹ اعتراضات کے بعد ان کا ٹھیکہ منسوخ کرکے وصولی کا عمل شروع کیا گیا، جس کو رکوانا چاہتی تھیں، وہ ماضی میں بھی ناجائز کام کرانے کی کوشش کرتی رہی رہیں۔ ان کے اس عمل سے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیلا ہے، جس پر انتظامیہ نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 784471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش