0
Thursday 21 Mar 2019 21:26

پاراچنار میں جشن عید نوروز کے تقریبات کا انعقاد

پاراچنار میں جشن عید نوروز کے تقریبات کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مختلف مقامات پر ایرانی نئے سال کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی۔ پاراچنار کے علاقوں زیڑان، شبلان، عملکوٹ، ٹپرے اور دیگر گاؤں میں واقع علی زیارت میں ایرانی نئے سال کے موقع پر جشن نوروز منایا گیا، جس میں سب سے بڑی تقریب زیڑان میں حضرت علی علیہ السلام کے زیارت میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کشائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے لوگوں کا جوش دیدنی تھا، تقریب میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پاراچنار میں ایرانی نئے سال کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور خصوصی دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ ان تقریبات کے موقع پر پاک فوج اور سول حکومت کیجانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 784476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش