QR CodeQR Code

سی ڈی ڈبلیو پی، جی بی سکاؤٹس ہیڈکوارٹر کی تعمیر کیلئے 49 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور

21 Mar 2019 23:02

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سی پیک مغربی روٹ کوئٹہ ژوب سیکشن کے 2 منصوبوں سمیت 96 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گلگت اور چلاس میں سکاوٹس ہیڈ کوارٹر اور 144 ونگ کی تعمیر کے لیے 493.869 ملین روپے کی لاگت کے دو منصوبوں کو منظور کر لیا، جبکہ اجلاس میں سی پیک مغربی روٹ کوئٹہ ژوب سیکشن کے 2 منصوبوں سمیت 96 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور کر لئے گئے۔ جمعرات کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور چلاس میں سکاوٹس ہیڈ کوارٹر اور 144 ونگ چلاس کی تعمیر کے لیے 493.869 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا، جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 784498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784498/سی-ڈی-ڈبلیو-پی-جی-بی-سکاؤٹس-ہیڈکوارٹر-کی-تعمیر-کیلئے-49-کروڑ-روپے-لاگت-کے-2-منصوبے-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org