0
Thursday 21 Mar 2019 23:27

سندھ میں 11 ہزار ایکڑ بے نامی جائیداد کی نشاندہی

سندھ میں 11 ہزار ایکڑ بے نامی جائیداد کی نشاندہی
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سندھ میں 11 ہزار ایکڑ بے نامی جائیداد کی نشاند ہی کر دی۔ ذرائع کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کے بعد بے نامی جائیدادوں کا بھی سراغ لگا لیا گیا۔ جس میں زرعی اور رہائشی زمینیں شامل ہیں۔ سندھ میں بے نامی جائیداد بنانے والوں میں مبینہ طور پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا نام بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے 8 مارچ کو بورڈ آف ریونیو سندھ کو خط ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے اہل خانہ کے نام پر بے نامی جائیداد موجود ہیں۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں ملک ریاض، بینا ریاض اور احمد علی ریاض کے نام پر موجود جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق بے نامی جائیداد سے متعلق لکھے گئے خط میں صنم سلیم، پشمینہ ملک، زین ملک اور محمد اویس کی جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 784503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش