0
Friday 22 Mar 2019 01:21

بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہار تعزیت

بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلام آباد میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے گھر گئے اور اہل خانے سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ خبر ان کے لیے ایک بہت افسوس ناک خبر ہے۔ بلاول نے بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے خاندان کو دعا دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس مشکل وقت میں اللہ انہیں صبر وجمیل عطا کرے اور حالات کا سامنا کرنے کی قوت دے۔
 
خبر کا کوڈ : 784517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش