0
Friday 22 Mar 2019 01:33

امریکہ گولان ہائیٹس پر اسرائیلی کنٹرول تسلیم کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ گولان ہائیٹس پر اسرائیلی کنٹرول تسلیم کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن، متنازع گولان ہائیٹس پر "اسرائیل کے کنٹرول" کو مکمل تسلیم کر لے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے "اے پی" کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ 52 سال بعد وقت آگیا کہ واشنگٹن مکمل طور پر گولان ہائیٹس پر اسرائیلی خود مختاری کو تسلیم کر لے، جو اسٹریٹجک اور سکیورٹی کے تناظر میں اسرائیل اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔ مذکورہ ٹوئٹ کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر کے بیان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران، اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے شام کو استعمال کر رہا ہے۔ بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کی جانب سے اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے سے متعلق بیان پر "شکریہ صدر ٹرمپ" کہا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء میں گولان ہائیٹس پر قبضہ کر لیا تھا اور گذشتہ ہفتے سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے لفظ "اسرائیلی قبضہ" کے بجائے "اسرائیلی کنٹرول" استعمال کیا، جو امریکی پالیسی میں واضح تبدیلی کی جانب اشارہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 784519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش