0
Friday 22 Mar 2019 07:29

برطانیہ، تین مساجد میں توڑ پھوڑ کے بعد مسجدوں کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی

برطانیہ، تین مساجد میں توڑ پھوڑ کے بعد مسجدوں کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ برطانوی شہر برمنگھم میں تین مساجد میں توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد حکام نے مسجدوں کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی بڑھانے کے اقدامات برطانوی شہر برمنگھم میں مساجد پر حملوں کے بعد کیے گئے، ویسٹ مڈلینڈپولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی مختلف مساجد میں آج نماز جمعہ ادا کی جائے گی، پولیس نے مساجد کے اطراف دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ پولیس نے مشتبہ سرگرمی پر پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے کی اپیل کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مساجد میں توڑپھوڑ کے واقعے کو دہشت گردی کے تحت نہیں دیکھ رہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد گذشتہ روز برمنگھم میں تین مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ہتھوڑوں سے مساجد کے شیشے توڑ دئیے، واقعات کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ برطانوی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ مساجد میں توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برمنگھم قونصل آف مساجد نے پولیس سے مزید سیکیورٹی مانگ لی ہے، مساجد پر حملے اور توڑ پھوڑ میں شدت پسندوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 784522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش