0
Friday 22 Mar 2019 08:38

نوجوان استاد کی حراستی ہلاکت کیخلاف این سی کے احتجاجی ریلی

نوجوان استاد کی حراستی ہلاکت کیخلاف این سی کے احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر قصبہ اونتی پورہ کے نوجوان استاد کی حراستی موت کے خلاف نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کئے اور الزام عائد کیا کہ کشمیر کو 1990ء کی دہائی میں دکیلنے کے لئے سازشیں ہو رہی ہیں۔ این سی نے اس دوران رضوان پنڈت کے قتل کی مجسٹریٹ انکواری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران اونتی پورہ اور اننت ناگ قصبے میں بھی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور حراستی قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کی مانگ کی۔ جمعرات کی صبح این سی کے صدر دفتر نوائے صبح میں پارٹی کے لیڈران اور کارکن جمع ہوئے اور وہاں سے ایک ریلی نکالی۔

مظاہرین بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے رضوان پنڈت کی موت کے ذمہ داروں کو سخت سزا کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے اس دوران ’’جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے‘‘، ’’کشمیریوں کا قتل عام نامنظور نامنظور‘‘، ’’کریک ڈاون بند کرو بند کرو‘‘ آپریشن آل آوٹ بند کرو بند کرو‘‘ سرکاری دہشتگردی کو بند کرو بند کرو جیسے نعرے بلند کئے۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو ٹی آر سی کے قریب روکا اور لالچوک کی طرف بڑھنے کی اجازت نہیں دی تاہم مظاہرین لگاتار نعرہ بازی کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 784543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش