QR CodeQR Code

کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا انتظام سندھ حکومت کے بجائے وفاقی حکومت سنبھالے گی

22 Mar 2019 09:54

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ حکومت نے بسوں کی خریداری کی کارروائی منسوخ کر دی ہے اور آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو باضابطہ درخواست کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں زیر تعمیر گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری، آپریشنل اور انٹگریٹڈ انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی آئی ٹی ایس) کا نفاذ اب سندھ حکومت کے بجائے وفاقی حکومت کرے گی۔ تحریک انصاف گورنمنٹ کراچی کے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے اس منصوبے میں 7 ارب روپے مختص کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ حکومت نے بسوں کی خریداری کی کارروائی منسوخ کر دی ہے اور آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو باضابطہ درخواست کر دی ہے، مجموعی طور پر 80 بسیں درآمدکی جائیں گی، اگلے سال تک یہ بسیں آجائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کو اپنا مضبوط سیاسی قلعہ سمجھتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے خواہاں ہیں، وفاقی حکومت کا ادارہ کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے آئی ڈی سی ایل) گرین لائن منصوبے کا تعمیراتی کام کر رہا ہے۔ تعمیراتی کام جنوری 2016ء میں شروع کیا گیاتھا۔ کے آئی ڈی سی ایل کے چیف فنانس آفیسر زبیر چنہ کے مطابق وفاقی حکومت کی ذمہ داری گرین لائن بس پروجیکٹ کا تعمیراتی کام کرکے اسے سندھ حکومت کے حوالے کرنا تھی اور سندھ حکومت کی ذمہ داری بسوں کی خریداری، آئی آئی ٹی ایس کا نفاذ اور آپریشن تھا، نئے فیصلے کے تحت وفاقی حکومت اس منصوبے کئے بسوں کی خریداری، بسوں کو آپریٹ کرنا اور دیگر تمام امور انجام دے گی۔


خبر کا کوڈ: 784550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784550/کراچی-میں-گرین-لائن-بس-منصوبے-کا-انتظام-سندھ-حکومت-کے-بجائے-وفاقی-سنبھالے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org